Sunday , September 23 2018
Home / شہر کی خبریں / مرکزی وزیر نے این ایم ڈ سی کی کارکردگی کا جائزہ لیا

مرکزی وزیر نے این ایم ڈ سی کی کارکردگی کا جائزہ لیا

حیدرآباد 9 ڈسمبر ( آئی این این ) مرکزی وزیر فولاد چودھری بریندر سنگھ نے آج این این ڈی سی کے صدر دفتر کا دورہ کیا ۔ مرکزی وزیر نے این ایم ڈی سی کے صدر نشین و مینیجنگ ڈائرکٹر ڈاکٹر نریندر کے نندا ‘ ڈائرکٹر ( ٹکنیکل ) پی کے ستپاتھی ‘ ڈائرکٹر ( پروڈکشن ) ڈاکٹر ٹی آر کے راؤ ‘ ڈائرکٹر ( کمرشیل ) ڈی ایس اہلوالیہ ‘ ڈائرکٹر ( فینانس ) سندیپ تولہ ‘ ڈائرکٹر ( پرسونل ) این ایم ڈی سی سرسوتی پرساد اور دوسروں کے ساتھ اجلاس میں این ایم ڈی سی کی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔ بریندر سنگھ نے این ایم ڈی سی کی کارکردگی اور اس کی کامیابیوں کی ستائش کی اور کہا کہ این ایم ڈی سی ڈائمنڈ جوبلی سال کی افتتاحی تقریب عوامی شعبہ کی دوسری کمپنیوں کیلئے مثال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ این ایم ڈی سی ہندوستان میں کانکنی میں سب سے بڑی کمپنی ہے اور اس سے ملک کی ترقی میں کافی مدد مل رہی ہے ۔

پرانے شہر میں میٹرو ریل سہولت فراہم کرنے سی پی آئی کا مطالبہ
حیدرآباد 9 ڈسمبر ( این ایس ایس ) سی پی آئی تلنگانہ کے سکریٹری چاڈا وینکٹ ریڈی نے آج حکومت پر تنقید کی اور کہا کہ اس نے میٹرو ریل سہولت پرانے شہر کو فراہم کرنے کو نظر انداز کردیا ہے ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت پرانے شہر کیلئے میٹرو ریل کا منصوبہ تیار نہیں کرتی ہے ایک تو سیاسی جے اے سی قائم کرتے ہوئے احتجاج شروع کیا جائیگا ۔ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کے نام مکتوب میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس پر کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے ۔ پرانے شہر میں بھی میٹرو ریل شروع کی جانی چاہئے تاکہ مقامی عوام کی ضروریات کی تکمیل ہوسکے ۔

TOPPOPULARRECENT