Wednesday , June 20 2018
Home / شہر کی خبریں / مرکزی وزیر ٹیکسٹائل کے ایس راؤ کا تلگودیشم میں شمولیت پر غور

مرکزی وزیر ٹیکسٹائل کے ایس راؤ کا تلگودیشم میں شمولیت پر غور

حیدرآباد /19 مارچ (سیاست نیوز) آخری لمحہ تک ریاست کی تقسیم کی مخالفت کرنے والے مرکزی وزیر ٹیکسٹائل کے ایس راؤ کانگریس قیادت سے ناراض ہیں۔ انھوں نے اپنے حامیوں کا اجلاس طلب کیا ہے، تاہم 70 فیصد حامیوں نے انھیں تلگودیشم میں شمولیت اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ اس پیغام کو صدر تلگودیشم تک پہنچا دیا گیا ہے، جس پر وہ سنجیدگی سے غور کر رہے ہی

حیدرآباد /19 مارچ (سیاست نیوز) آخری لمحہ تک ریاست کی تقسیم کی مخالفت کرنے والے مرکزی وزیر ٹیکسٹائل کے ایس راؤ کانگریس قیادت سے ناراض ہیں۔ انھوں نے اپنے حامیوں کا اجلاس طلب کیا ہے، تاہم 70 فیصد حامیوں نے انھیں تلگودیشم میں شمولیت اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ اس پیغام کو صدر تلگودیشم تک پہنچا دیا گیا ہے، جس پر وہ سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔ جیسے ہی پارٹی میں شمولیت کا اشارہ مل جائے گا، وہ تلگودیشم میں شامل ہو جائیں گے۔ تلگودیشم کا مقامی کیڈر کے ایس راؤ کو پارٹی میں شامل کرنے کے خلاف ہے، تاہم چندرا بابو نائیڈو پارٹی قائدین اور کارکنوں کو سمجھانے و منانے میں مصروف ہیں۔

اسی دوران کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے ٹیلیفون پر کے ایس راؤ سے بات چیت کرتے ہوئے انھیں کانگریس نہ چھوڑنے کی ہدایت دی ہے۔ علاوہ ازیں کانگریس کے جنرل سکریٹری و انچارج کانگریس امور ڈگ وجے سنگھ نے بھی ان سے ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے انھیں سیما۔ آندھرا میں پارٹی کے استحکام کے لئے کام کرنے کا مشورہ دیا، تاہم باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ مسٹر کے ایس راؤ کانگریس میں برقرار رہنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ انھوں نے اپنے حامیوں سے کہا کہ وہ اب کانگریس میں نہیں رہنا چاہتے، لہذا وہ ذہنی طورپر کانگریس سے مستعفی ہوکر تلگودیشم میں شامل ہونے کی حکمت عملی تیار کرچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT