Wednesday , September 19 2018
Home / شہر کی خبریں / مرکزی وزیر پلم راجو کو کاکناڈا سے شکست

مرکزی وزیر پلم راجو کو کاکناڈا سے شکست

متحدہ آندھرا حامی لوک سبھا امیدوار کو صرف 19759 ووٹ

متحدہ آندھرا حامی لوک سبھا امیدوار کو صرف 19759 ووٹ

راجمندری (اے پی) ۔ 17 مئی (پی ٹی آئی) مرکزی وزیر و کانگریسی قائد ایم ایچ پلم راجو کا کناڈا لوک سبھا نشست سے اس بار انتخاب ہار گئے جبکہ وہ اس حلقہ سے پچھلی تین میعادوں کیلئے منتخب ہوچکے تھے۔ پلم راجو ریاست آندھراپردیش کی تقسیم کے سخت مخالف تھے، نے اس ساحلی آندھرا کی لوک سبھا نشست سے 1989، 2004 اور 2009ء میں کامیابی حاصل کی تھی۔ تاہم اس بار مخالف کانگریس لہر کے دوران شکست سے دوچار ہوگئے۔ کاکناڈا کی لوک سبھا نشست پر تلگودیشم امیدوار سابق ریاستی وزیر تھوٹا نرسمہن نے کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے 5,14,402 ووٹ حاصل کئے۔ ان کے قریبی حریف وائی ایس آر سی پی امیدوار چلماسیٹی سنیل کو 5,10,972 ووٹ حاصل ہوئے جبکہ کانگریس کے امیدوار پلم راجو کو صر ف19754 ووٹ حاصل ہوئے۔ پلم راجو کا خاندان کانگریس سے دیرینہ تعلق رکھتا ہے جبکہ ان کے دادا ملیپوڑی پلم راجو مجاہد آزادی، رکن اسمبلی، سنجیوا ریڈی کابینہ میں بحیثیت وزیر اور صدر پی سی سی پلم راجو کے والد ایم سری رام سنجیوا راؤ لوک سبھا کیلئے تین مرتبہ 1971 اور 1980 میں منتخب ہوچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT