Saturday , September 22 2018
Home / سیاسیات / مرکزی کابینہ میں اتوار دوپہر ایک بجے ردوبدل

مرکزی کابینہ میں اتوار دوپہر ایک بجے ردوبدل

نئی دہلی 7 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام)مرکزی مجلس وزراء میں ردوبدل اتوار دوپہر ایک بجے کیا جائے گا۔ سرکاری ذرائع کے بموجب یہ مرکزی کابینہ کی پہلی توسیع ہوگی ۔ وزیراعظم نریندر مودی کی کابینہ میں پہلی بار ردوبدل کیا جائے گا ۔ یہ کارروائی ماہ مئی میں وزیر اعظم نریندر مودی کے برسر اقتدار آنے کے بعد کابینہ کے بارے میں پہلی بڑی کارروائی ہوگی ۔ ف

نئی دہلی 7 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام)مرکزی مجلس وزراء میں ردوبدل اتوار دوپہر ایک بجے کیا جائے گا۔ سرکاری ذرائع کے بموجب یہ مرکزی کابینہ کی پہلی توسیع ہوگی ۔ وزیراعظم نریندر مودی کی کابینہ میں پہلی بار ردوبدل کیا جائے گا ۔ یہ کارروائی ماہ مئی میں وزیر اعظم نریندر مودی کے برسر اقتدار آنے کے بعد کابینہ کے بارے میں پہلی بڑی کارروائی ہوگی ۔ فی الحال قلمدانوں پر فائز وزراء کی تعداد 45 ہیں۔ جن میں سے 23 کابینی سطح کے بشمول وزیراعظم ہیں۔ اور 22 مملکتی وزیر کے رتبہ کے وزراء ہیں۔ 10 وزرائے مملکت اپنی وزارتوں کا آزادانہ چارج رکھتے ہیں۔ نئے شہر وں میں سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا کے فرزند جینت سنہا ،جاٹ قائد بریندر سنگھ ،بہار گری راج سنگھ، کرنل سونارام چودھری اور گجیندر سنگھ شیخاوت دونوں راجستھان سے اور مہاراشٹرا سے ہنس راج اہیر شامل ہیں ۔ حلیف پارٹیوں میں سے تلگودیشم کے وائی ایس چودھری یا رام موہن نائیڈو ،شیو سینا کے انیل دیسائی کی شمولیت ممکن ہے ۔ سابق مرکزی وزیر سریش پربھو نئے منصوبہ بندی کمیشن کے صدر متوقع ہے۔

TOPPOPULARRECENT