Saturday , December 16 2017
Home / ہندوستان / مرکزی کابینہ میں عالمی تنظیم تجارت کے معاہدہ کی منظوری

مرکزی کابینہ میں عالمی تنظیم تجارت کے معاہدہ کی منظوری

بزنس اور کسٹمس میں آسانی پیدا کرنے کا عہد
نئی دہلی ۔ 17 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : مرکزی کابینہ نے آج ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے معاہدہ آسان تجارت کی منظوری دیدی جس کا مقصد تجارت کو فروغ دینے کے لیے کسٹمس طریقہ کار کو سہل بنانا ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے بتایا کہ ڈبلیو ٹی او کے ٹی ایف اے کے تحت ہمارے عہد کی تجویز کو منظور کرلیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ آسان تجارت کے قواعد پر عمل آوری اور تال میل کے لیے ٹریڈ فسیلشن اگریمنٹ ( ٹی ایف اے ) پر ایک قومی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔ جس کے نائب صدور ریونیو اور کامرس سکریٹریز ہوں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ آسان بزنس میں ٹی ایف اے اعانت کرے گی جو کہ اشیاء صارفین کی حمل و نقل ، اجرائی اور منظوری ( کلیرنس ) کی نگرانی کرے گی ۔ ہندوستان اس معاہدہ پر 2013 میں بالی میں منعقدہ ایک اجلاس میں اتفاق کیا تھا ۔ جس کے تحت عالمی تنظیم تجارت کے ارکان نے اپنے اپنے ملک میں تحدیدات میں آسانی پیدا کرنے کا عہد کیا تھا اور اب تک 90 رکن ممالک نے معاہدہ کی توثیق کی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT