Monday , June 25 2018
Home / سیاسیات / مرکزی کی پالیسیوں کے خلاف راج بھون تک لالو پرسادیادوکی زیرقیادت آر جے ڈی کا جلوس

مرکزی کی پالیسیوں کے خلاف راج بھون تک لالو پرسادیادوکی زیرقیادت آر جے ڈی کا جلوس

پٹنہ ۔15مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی پر اپنے انتخابی تیقنات سے انحراف اور حصول اراضی کا ’’ سیاہ قانون ‘‘ مسلط کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے آر جے ڈی کے صدر لالو پرساد یادو نے آج راج بھون تک ایک احتجاجی جلوس کی قیادت کی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ جلوس صرف ایک آغاز ہے اور اس کے نتیجہ میں مکمل سطح کا احتجاج پورے بہار بلکہ پورے مل

پٹنہ ۔15مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی پر اپنے انتخابی تیقنات سے انحراف اور حصول اراضی کا ’’ سیاہ قانون ‘‘ مسلط کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے آر جے ڈی کے صدر لالو پرساد یادو نے آج راج بھون تک ایک احتجاجی جلوس کی قیادت کی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ جلوس صرف ایک آغاز ہے اور اس کے نتیجہ میں مکمل سطح کا احتجاج پورے بہار بلکہ پورے ملک میں بی جے پی کو اقتدار سے بیدخل کردے گا ۔ مودی لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران پورے ملک کا دورہ کر کے 26.5 لاکھ کروڑ روپئے کا کالا دھن جو بیرون ممالک میں جمع تھا خرچ کرچکے ہیں ۔ انہوں نے عوام سے وعدے کئے تھے کہ وہ کالا دھن وطن واپس لائیں گے اور ہر ہندوستانی کے بینک کھاتے میں اندرون ایک ماہ 15.5لاکھ روپئے جمع ہوجائیں گے ۔ مرکز کی بی جے پی حکومت اپنا ایک سال مکمل کرنے جارہی ہے اور جن لوگوں نے اسے ووٹ دیا تھا اب بھی اپنے بینک کھاتوں میں اس رقم کے جمع ہونے کے منتظر ہیں لیکن اس کے کوئی آثار نظر نہیں آتے ۔ لالو یادو نے کہا کہ مودی نے جھوٹ وعدے کر کے عوام سے دھوکہ دہی کی ہے ۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ نوجوانوں سے وعدہ کیا گیا تھا کہ دو کروڑ افراد کو ایک سال کے اندر روزگار فراہم کیا جائے گا ۔ یہ نوجوان اب بھی ملازمت کی تلاش میں در در کی خاک چھان رہے ہیں ۔ حصول اراضی قانون ملک گیر سطح پر متنازعہ قانون ہے اور بی جے پی حکومت اس سیاہ قانون کو ملک پر مسلط کرنا چاہتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT