Wednesday , June 20 2018
Home / شہر کی خبریں / مرکز ،آندھراپردیش کی تقسیم کیلئے یکطرفہ کوشاں

مرکز ،آندھراپردیش کی تقسیم کیلئے یکطرفہ کوشاں

تلنگانہ اور رائلسیما عوام سے یکساں انصاف نہیں ہوگا : چندرا بابو نائیڈو

تلنگانہ اور رائلسیما عوام سے یکساں انصاف نہیں ہوگا : چندرا بابو نائیڈو
ممبئی ۔ 5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) یو پی اے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہ وہ آندھراپردیش کی تقسیم کیلئے اپنے یکطرفہ فیصلے کو مسلط کرنا چاہتی ہے۔ تلگودیشم صدر چندرا بابو نائیڈو نے آج کہا کہ کانگریس اس موقف میں نہیں ہیکہ وہ اپنے ارکان کو راضی کراسکے کہ اس متنازعہ مسئلہ سے تلنگانہ کے ساتھ ساتھ سیما آندھرا کے عوام سے یکساں انصاف کیا جائے گا۔ تلگودیشم لیڈر نے ممبئی کے مضافاتی علاقہ باندرہ میں صدر شیوسینا اودھو ٹھاکرے کی رہائش گاہ پر ملاقات کے بعد اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاستوں کی مرضی سے ہی ہم عوام کی ترقی کیلئے کام کرسکتے ہیں ورنہ وفاقی ڈھانچہ متاثر ہوگا۔ اس کے ساتھ قومی یکجہتی کا مسئلہ بھی پیدا ہوگا۔ ہمارے دستور سازوں نے جو کچھ لکھا ہے وہ درست ہے۔ ہندوستان ایک باشعور جمہوری اور بڑا ملک ہے۔ یہاں پر تمام کو اعتماد میں لیکر ہی کوئی بھی کام کیا جاسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT