Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / مرکز آندھراپردیش سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل میں ناکام

مرکز آندھراپردیش سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل میں ناکام

ریاست کو باقی ایک ایک پائی وصول کرنے کا عہد ‘ یوم آزادی تقریب بابو کا خطاب

اننت پور ۔ 15اگست ( پی ٹی آئی) آندھراپردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے نریندر مودی حکومت پر پھر ایک مرتبہ تنقید کرتے ہوئے آج کہا کہ وہ ( مودی حکومت ) ریاست سے کئے گئے اپنے وعدوں کی تکمیل میں ناکام ہوگئی ہے ۔ چندرا بابو نائیڈو نے اپنے اس عہد کا اظہار کیا کہ آندھراپردیش کیلئے مرکز سے ایک ایک پیسہ وصول کرنجے تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے ۔ چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو نے 70ویں یوم آزادی کے موقعپر اپنے خطاب میں مزید کہاکہ ’’ وہ ( مرکزی حکومت ) اس ریاست کیتقسیم کے سبب ہونے والے آمدنی کے خسارہ کی پابجائی کیلئے وعدہ کے مطابق درکار فنڈز جاری نہیں کررہی ہے ۔ وہ ( مرکزی حکومت ) پولاورم پراجکٹ کیلئے فنڈز جاری نہیں کررہی ہے اور نہ ہی دو تلگو ریاستوں ( آندھراپردیش اور تلنگانہ) کے درمیان حائل حساس مسائل حل کرنے کی کوئی کوشش کررہی ہے ‘‘ ۔ چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو  اننت پور کے نیلم سنجیوا ریڈی گراؤنڈس پر قومی پرچم کشائی اور گارڈ آف آنر کے معائنہ کے بعد عوام سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مرکز کو چاہیئے کہ وہ آندھراپردیش کو خصوصی ریاست کا موقف دینے کے علاوہ وشاکھاپٹنم میں خصوصی ریلوے زون قائم کرے ۔ چندرا بابو نائیڈو نے پُرعزم لہجہ میں اپنے اس عہد کا اظہار کیا کہ وہ ریاست کو باقی ایک ایک پائی مرکز سے حاصل کئے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ احنہوں نے کہا کہ مالی مشکلات کے باوجود آندھراپردیش نے گدشتہ دو سال کے دوران غیر معمولی ترقی کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT