Thursday , May 24 2018
Home / سیاسیات / مرکز اور بی جے پی پر ووٹوں کیلئے عوام کو گمراہ کرنے کانگریس کا الزام

مرکز اور بی جے پی پر ووٹوں کیلئے عوام کو گمراہ کرنے کانگریس کا الزام

بھوبنیشور ۔ /12 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اپوزیشن پارٹی کانگریس نے آج اڈیشہ کی بی جے ڈی حکومت پر زبردست تنقید کرتے ہوئے اور مرکز کی بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے حکومت پر الزام عائد کیا کہ دونوں پارٹیاں ووٹ حاصل کرنے کیلئے عوام کو گمراہ کررہی ہیں ۔ دونوں حکومتوں نے ہندوستان کی عوام کے ساتھ جھوٹے وعدے کرتے ہوئے صرف ووٹوں کیلئے ان سے غداری کی ہے ۔ انہیں آئندہ دنوں میں اس کے نتائج سے واقف ہونا پڑے گا ۔ قائد اپوزیشن نرسنگ مترا کانگریس قائد نے ریاستی اسمبلی میں بی جے ڈی پر الزام عائد کیا کہ وہ 2014 ء کے عام انتخابات سے پہلے بھی اپنے وعدوں کی تکمیل نہیں کرسکے گی ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ تمام ترقیاتی سرگرمیاں کانگریس دور حکومت میں شروع کی گئی تھیں ۔ ہیراکوڈ ڈیم ، روڈکیلا اسٹیل پلانٹ ، پردیپ بندرگاہ اور دیگر کانگریس کے دور میں قائم کئے گئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT