Tuesday , December 19 2017
Home / شہر کی خبریں / مرکز اور تلگو ریاستوں پر کارپوریٹس کے مفادات کو پورا کرنے کا الزام

مرکز اور تلگو ریاستوں پر کارپوریٹس کے مفادات کو پورا کرنے کا الزام

سی پی ایم قائد ٹی ویرا بھدرم کا میڈیا سے ملاقات پروگرام میں خطاب
حیدرآباد ۔ 18 ۔ جنوری (سیاست نیوز) سی پی آئی (ایم) اسٹیٹ سکریٹری ٹی ویرا بھدرم نے کہا کہ دونوں تلگو ریاستوں کی حکومتیں بیجے پی زیر قیادت مرکزی حکومت کے ساتھ دنیا کے بڑے جمہوری ملک میں گلوبل کارپوریٹس کے مفادات کو پورا کر رہی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ مرکز اور ریاستی حکومتوں نے مغربی مفادات کو تقویت پہنچانے کیلئے ترقیاتی سرگرمیوں کی راہ کو بدل دیا ہے ۔ یہ حکومتیں صرف فلائی اوورس کی تعمیر ، سڑکوں کی توسیع اور دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین کو لبھانے پر توجہ دے رہی ہیں تاکہ وہ ان کی پارٹی میں شامل ہوجائیں۔ آج یہاں تلنگانہ ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن اور حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام میٹ دی میڈیا پروگرام سے مخاطب کرتے ہوئے ویرا بھدرم نے کہا کہ ٹی آر ایس ریاست تلنگانہ میں سابق متحدہ آندھراپردیش حکومت کے ورثہ کو جاری رکھے ہوئے ہے اور  ذات پر مبنی سیاست کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلگو دیشم پارٹی اور بی جے پی دونوں جماعتیں جی ایچ ایم سی انتخابات میں فائدہ حاصل کرنے کیلئے فرقہ وارانہ سیاست کر رہی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT