Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / مرکز اور ریاستوں کے تعلقات راجناتھ کی زیرصدارت آج میٹنگ

مرکز اور ریاستوں کے تعلقات راجناتھ کی زیرصدارت آج میٹنگ

نئی دہلی 8اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کل یہاں مرکز اور ریاستوں کے تعلقات پر منعقد ہونے والی ایک اہم میٹنگ کی صدارت کریں گے ۔بین ریاستی کونسل کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی اس گیارہویں میٹنگ میں مرکز اور ریاستوں کے تعلقات پر پنچھی کمیشن کی سفارشات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ کمیشن نے 2010 میں سونپی گئی اپنی رپورٹ میں مرکز اور ریاستوں کے درمیان قدرتی وسائل کی تقسیم بنیادی ،ڈھانچے ، ماحولیات بہتر انتظامی تال میل، اقتصادی انتظام، اقتدار ، غیر مرکزیت اور مقامی خود مختار اداروں کے بارے میں کئی اہم مشورے دیئے تھے ۔ ان تجاویز پر متعلقہ وزارتوں اور ریاستی حکومتوں نے مفصل نوٹ بھیجے تھے ۔کل کی میٹنگ میں انہی پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔میٹنگ میں خاص طور پر گورنروں کے رول ملک میں مربوط زرعی منڈی کا قیام خدمات کی منصوبہ بندی اور عمل در آمد میں ریاستوں کی شراکت بڑھانے بین ریاستی کونسل کو مزید فعال بنانے مرکز اور ریاستوں کے درمیان بہتر تال میل پر توجہ دی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT