Thursday , September 20 2018
Home / سیاسیات / مرکز ایس پی ؍ ایس سی قانون کو نرم بنانے کی اجازت نہیں دے گا : مودی

مرکز ایس پی ؍ ایس سی قانون کو نرم بنانے کی اجازت نہیں دے گا : مودی

نئی دہلی ۔ 13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہاکہ ان کی حکومت ایس سی اور ایس ٹی پر مظالم کے انسداد قانون میں نرمی پیدا کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ انہوں نے کانگریس پر بھی تمام حدود کو توڑتے ہوئے تنقید کی اور کہا کہ وہ پھوٹ پیدا کرنے کیلئے ’’جھوٹ‘‘ بول رہی ہے۔ انہوں نے بی آر امبیڈکر میموریل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں قوم کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ جو قانون ہم نے سخت بنایا تھا اس کو سپریم کورٹ کے فیصلہ سے متاثر ہونے نہیں دیں گے۔ آپ کو کانگریس کے پھندے میں نہیں پھنسنا چاہئے۔ جو پارٹیاں کانگریس کلچر کو گھیرے ہوئے ہیں، وہ سب دلت دشمن ہیں۔ ان کا یہ تبصرہ سپریم کورٹ کے انسداد مظالم برائے درج فہرست ذاتوں و قبائل کے نتیجہ میں ملک گیر سطح پر احتجاج کے پس منظر میں سامنے آیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT