Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / مرکز ‘ تلنگانہ کے کسانوں کی مدد کیلئے تیار

مرکز ‘ تلنگانہ کے کسانوں کی مدد کیلئے تیار

ریاستی وزرا اور حکام کے ساتھ اجلاس ۔ مرکزی وزیر دتاتریہ
حیدرآباد 8 اپریل ( آئی این این ) مرکزی وزیر لیبر بنڈارو دتاتریہ نے آج کہا کہ مرکزی حکومت تلنگانہ ریاست کے پریشان حال کسانوں کی مدد کرنے کیلئے تیار ہے ۔ دتاتریہ نے ریاستی وزیر زراعت پوچارم سرینواس ریڈی ‘ وزیر پنچایت راج جے کرشنا راؤ اور مختلف محکموں کے عہدیداروں کے ساتھ ایک اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ مرکزی وزیر زراعت رادھا موہن سنگھ کے ساتھ ریاست کے کسانوں کے مسئلہ پر تبادلہ خیال کرینگے ۔ خاص طور پر وہ ہلدی اور مرچی کے کسانوں کے مسائل پر بات کرینگے ۔ قبل ازیں مرچی کی قیمت فی کنٹل 14,000 روپئے تھی جو اب محض 4,000 روپئے ہوگئی ہے ۔ اس کی مختلف وجوہات ہیں۔ انہوں نے ریاستی وزیر زراعت سے کہا کہ وہ اس مسئلہ پر ایک تفصیلی رپورٹ روانہ کریں۔ مرکزی حکومت کی جانب سے کئے جا رہے فلاحی اور ترقیاتی کاموں کا تذکرہ کرتے ہوئے دتاتریہ نے کہا کہ مرکزی حکومت نے اس بجٹ میں کسانوں کیلئے 51 اسکیمات کا اعلان کیا ہے اور ان پر عمل آوری کیلئے 52,000 کروڑ روپئے بھی مختص کئے ہیں۔ اس کے علاوہ 2016-17 میں وزیر اعظم فصل بیما یوجنا سے 34,000 کسانوں کو فائدہ ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے تلنگانہ کیلئے 600 زمینی معائنہ کی سہولیات ( مراکز ) فراہم کی ہیں جبکہ ریاستی حکومت نے 1000 کی اپیل کی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT