Saturday , July 21 2018
Home / شہر کی خبریں / مرکز‘ ریاست کے مسائل حل کرنے میں ناکام : جتیندر ریڈی

مرکز‘ ریاست کے مسائل حل کرنے میں ناکام : جتیندر ریڈی

حیدرآباد ۔ 5 اپریل ( این ایس ایس ) ٹی آر ایس رکن پارلیمنٹ جتیندر ریڈی نے آج کہا کہ انہیں امید تھی کہ تحفظات کے مسئلہ پر پارلیمنٹ میں کوئی واضح صورتحال سامنے آئیگی لیکن پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی کا سلسلہ جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس کی جانب سے وفاقی محاذ کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں جس کے نتیجہ میں ملک بھر میں معیاری تبدیلیاں آئیں گی کیونکہ کئی جماعتوں نے بی جے پی اور کانگریس کے خلاف بننے والے محاذ میں شمولیت کا ارادہ ظاہر کیا ہے ۔ دہلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جتیندر ریڈی نے دو ہفتوں سے پارلیمنٹ کی کارروائی میں مسلسل خلل پر تشویش کا اظہار کیا ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی زیر قیادت این ڈی اے حکومت آندھرا پردیش تنظیم جدید قانون میں کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام ہوگئی ہے ۔ چار سال گذرنے کے باوجود حکومت تقسیم سے متعلق مسائل کی یکسوئی نہیں کرپائی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT