Monday , January 22 2018
Home / شہر کی خبریں / مرکز سے اختلاف پر چندرا بابو کو جیل کا خوف

مرکز سے اختلاف پر چندرا بابو کو جیل کا خوف

ریاست کے مسائل حل کروانے میں ناکام ۔ ڈاکٹر کے نارائنا کا الزام
حیدرآباد ۔ 8جنوری ( سیاست نیوز) قومی سی پی آئی سکریٹری ڈاکٹر کے نارائنا نے چیف منسٹر آندھراپردیش چندرا بابو نائیڈو کو سخت تنقیدوں کا نشانہ بنایا اور کہا کہ چندرا بابو نائیڈو اگر دم ہلائیں گے تو وزیراعظم نریندر مودی انہیں جیل بھجوا دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ کیلئے کروڑ ہا روپئے کیس کو اپنے ہاتھ میں رکھ کر نریندر مودی چیف منسٹر آندھراپردیش کو کھیل کھلا رہے ہیں جس کی وجہ سے آندھراپردیش کے مسائل چیف منسٹر حل نہیں کروا پارہے ہیں ۔ ڈاکٹر نارائنا نے وجئے واڑہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو بھی ہدف ملامت بنایا اور کہا کہ مرکزی حکومت بلیک میل سیاست کررہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ فی الوقت چندرا بابو نائیڈو کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پولاورم پراجکٹ کی تعمیر پر سی پی آئی کی ٹیم نے راست وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی جو کہ تلگودیشم پارٹی نہیں کرسکی ۔ ڈاکٹر کے نارائنا نے کہا کہ بی جے پی گری ہوئی نچلی سطح کی سیاست کررہی ہے ۔ لہذا سی پی آئی قومی کونسل کے وجئے واڑہ میں 8 تا 10جنوری منعقد ہوئے اجلاس میں مباحث کے بعد اپنا آئندہ کا لائحہ عمل قطعیت دے گی ۔

TOPPOPULARRECENT