Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / مرکز سے 12 فیصد مسلم تحفظات کی منظوری ناممکن

مرکز سے 12 فیصد مسلم تحفظات کی منظوری ناممکن

مذہب کے نام پر تحفظات کی فراہمی غلط : جی کشن ریڈی کا بیان
حیدرآباد 27 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) بی جے پی کے ریاستی صدر جی کشن ریڈی نے کہا کہ ملک میں مذہب کی بنیاد پر تحفظات نہیںدئے جانے چاہئیں۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بابا صاحب امبیڈکر نے بھی کہا تھا کہ مذہب کے نام پر تحفظات نہیں دئے جانے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ چار فیصد مسلم تحفظات کا مسئلہ ہی عدالت میں ہے ۔ اس پر جلد فیصلہ ہونا چاہئے ۔ ہماری حکومت اس پر سپریم کورٹ سے رجوع ہوئی ہے ۔ ان کا ذاتی خیال یہ ہے کہ بی جے پی زیر قیادت مرکزی حکومت کے لئے 12 فیصد مسلم تحفظات پر عمل آوری کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ اگر ایسا کرنا ٹی آر ایس کا ایجنڈہ ہے تو پھر ہمار اپنا بھی ایجنڈہ ہے ۔ ہم نے بارہا کہا ہے کہ ایسے کاموں میں اقلیتوں کو نہیں الجھانا چاہئے ۔ اقلیتوں کی ترقی کیلئے کام کیا جانا چاہئے لیکن انہیں تحفظات نہیں دئے جانے چاہئیں۔ 12 فیصد تحفظات کی فراہمی غلط ہے ۔ باب صاحب امبیڈکر نے بھی کہا تھا کہ مذہب کے نام پر تحفظات نہیں دئے جانے چاہئیں۔ واضح رہے کہ حکومت تلنگانہ نے اپریل میں اسمبلی میں 12 فیصد مسلم تحفظات بل کو اسمبلی میں منظوری دلائی ہے ۔ اس کے نتیجہ میں تحفظا ت کی حد 50 فیصد سے تجاوز کرگئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT