Tuesday , December 18 2018

مرکز میں حکومت کی تشکیل میں ٹی ایم سی کا اہم رول ہوگا : وزیر

بھوبنیشور ۔ 14 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ترنمول کانگریس کے سینئر لیڈر اور مغربی بنگال کے وزیر سومین موہاپترا نے آج ادعا کیا کہ ترنمول کانگریس مرکز میں حکومت تشکیل دینے اہم رول ادا کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ مرکز میں غیر کانگریس یا غیر بی جے پی حکومت کی تشکیل کیلئے ترنمول کانگریس تائید کرے گی ۔ اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی منظر نامہ میں ترنمول کانگریس ایک فیصلہ کن رول نبھا سکتی ہے ۔ انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ ٹی ایم سی مرکز میں کانگریس کی قیادت والی یو پی اے اور بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے کی ہمیشہ سے مخالفت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ انتخابات جو حالات پیدا ہوں گے اس کے مطابق پارٹی اپنے مستقبل کا فیصلہ کرے گی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT