Thursday , September 20 2018
Home / Top Stories / مرکز میں عدم استحکام اور سب سے بڑی پارٹی سے سودے بازی بنیادی مقصد

مرکز میں عدم استحکام اور سب سے بڑی پارٹی سے سودے بازی بنیادی مقصد

چندی گڑھ 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )عام آدمی پارٹی کے خارج شدہ قائد اشونی اپادھیائے نے آج الزام عائد کیا کہ پارٹی کا واحد مقصد مرکز میں ایک غیر مستحکم حکومت کا قیام ہے تا کہ وہ سب سے بڑی واحد سیاسی پارٹی سے سودے بازی کرسکے ۔ عام آدمی پارٹی کی قومی کونسل کے سابق رکن اپادھیائے نے کہا کہ پارٹی لوک سبھا کی نشستوں پر مقابلہ کررہی ہے تا کہ مرکز

چندی گڑھ 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )عام آدمی پارٹی کے خارج شدہ قائد اشونی اپادھیائے نے آج الزام عائد کیا کہ پارٹی کا واحد مقصد مرکز میں ایک غیر مستحکم حکومت کا قیام ہے تا کہ وہ سب سے بڑی واحد سیاسی پارٹی سے سودے بازی کرسکے ۔ عام آدمی پارٹی کی قومی کونسل کے سابق رکن اپادھیائے نے کہا کہ پارٹی لوک سبھا کی نشستوں پر مقابلہ کررہی ہے تا کہ مرکز میں غیر مستحکم حکومت قائم ہوسکے کیونکہ اس سے پارٹی کو واحد سب سے بڑی سیاسی پارٹی سے سودے بازی کرنے کا موقع مل جائے گا۔ انہوں نے اہم انتخابی موضوع کی حیثیت سے جعلسازی کو برقرار رکھنے اور دوہرے معیار استعمال کرنے پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی بدعنوانی کے مسئلہ پر رائے دہندوں کو الجھن میں مبتلا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ اپادھیائے نے جو لوک سبھا انتخابات میں پارٹی کے ٹکٹ سے محروم کئے جانے کے بعد باغی ہوگئے ہیںکہا کہ وہ ملک گیر دورہ کریں گے تا کہ عام آدمی پارٹی کے بنیادی ایجنڈہ سے اس کے انحراف کو بے نقاب کرسکے ۔انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کا سنگ بنیاد بد عنوانی ،فرقہ پرستی ،اہم شخصیت کے تمدن ،خاندانی سیاسی اقتدار ،مجرمانہ اور ذات پات کی بنیاد پر سیاست کے خلاف جنگ کرنے کیلئے رکھا گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اب ان مسائل پر پارٹی سمجھوتے کررہی ہے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ عام آدمی پارٹی نے قوم دشمن عناصر کو پارٹی میں شامل کرلیا ہے ۔ پارٹی کیلئے مالی امداد اور اثر و رسوخ بیرون ملک سے فراہم کیا جارہا ہے ۔ فورڈ فاونڈیشن سے لیکر عام آدمی پارٹی کے ارکان کے زیر انتظام غیر سرکاری تنظیموں سے پارٹی کو عطیے حاصل ہورہے ہیں۔ غیر سرکاری تنظیموں کے علاوہ فورڈ فاونڈیشن کی جانب سے کبیر نے پارٹی کو مالیہ فراہم کیا ہے جو ماؤسٹوں یا دہشت گردوں کا ہمدرد ہے ۔ لوک سبھا انتخابات کیلئے ٹکٹوں کا فیصلہ پہلے ہی کیا جاچکا تھا ۔ پارٹی نے صرف عوام کو اس کی اطلاع دی ہے ۔ امیدوار اپنے پرچہ نامزدگی پہلے ہی داخل کرچکے تھے اور صرف رقم وصول کررہے تھے۔تاہم عام آدمی پارٹی پہلے ہی اشونی اپادھیائے کے الزامات کی تردید کرچکی ہے ۔ اشونی اپادھیائے نے جنہیں مبینہ پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی بناء پر پارٹی سے خارج کیا جاچکا ہے الزام عائد کیا کہ کجریوال نے کانگریس کے ساتھ خفیہ معاہدہ کیا ہے ۔ ماضی قریب میں ایک ہوٹل میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا تھا جس میں یوگیندر یادو چیف منسٹر ہریانہ ،اروند کجریوال سابق چیف منسٹر دہلی نے باہم خفیہ معاہدہ کیا تھا۔ اس لئے معاوضہ میں عام آدمی پارٹی وزیر اعظم کے عہدہ کیلئے معلق پارلیمنٹ کی صورت میں کانگریس کی تائید کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT