Wednesday , April 25 2018
Home / ہندوستان / مرکز و ریاست کی پالیسیاں دستور کیلئے تباہ کن : چاڈا وینکٹ ریڈی

مرکز و ریاست کی پالیسیاں دستور کیلئے تباہ کن : چاڈا وینکٹ ریڈی

حیدرآباد 28 جنوری ( این ایس ایس ) سی پی آئی ریاستی سکریٹری سی ایچ وینکٹ ریڈی نے الزام عائد کیا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی پالیسیوں سے دستور تباہ ہو رہا ہے ۔ انہوں نے دلت ہکولہ پوراٹا سمیتی کی ریاستی سطح کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ حکومتوں کی پالیسیوں سے سکیولر طبقات میں خوف پیدا ہو رہا ہے ۔ ریاستی اور مرکزی حکومتیں دلتوں اور اقلیتوں پر حملوں کی روک تھام میں ناکام ہوگئی ہیں۔ انہوں نے چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ سے سوال کیا کہ انہوں نے اب تک دلتوں کیلئے کیا کیا ہے ؟ ۔ انہوں نے چیف منسٹر پر آمرانہ طرز اختیار کرنے کا الزام عائد کیا ۔ وینکٹ ریڈی نے کہا کہ ریاستی حکومت نے دلتوں کو تین ایکڑ اراضیات فراہم نہ کرتے ہوئے دھوکہ دیا ہے ۔ حکومت ایس سی ایس ٹی سب پلان کے فنڈز دوسری اسکیمات کو منتقل کر رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT