Monday , December 11 2017
Home / سیاسیات / مرکز و یو پی حکومت پر سیاست کو مذہب سے جوڑنے کا الزام ‘ مایاوتی

مرکز و یو پی حکومت پر سیاست کو مذہب سے جوڑنے کا الزام ‘ مایاوتی

لکھنو 17 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے آج الزام عائد کیا کہ مرکزی اور اترپردیش کی حکومتیں انتخابی فائدہ حاصل کرنے کیلئے مذہب کو سیاست سے جوڑ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایودھیا میں سیاحت کو فروغ دینا اچھی بات ہے لیکن مرکزی حکومت کو یہاں رامائنا میوزیم قائم کرنے اور ریاستی حکومت کو رام لیلا تھیم پارک قائم کرنے کا خیال اسمبلی انتخابات سے عین قبل ہی کیوں آیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان حکومتوں کی جانب سے مذہب کو سیاست سے جوڑنا اور سیاسی فائدہ حاصل کرنا قابل مذمت ہے ۔ اگر انہیں واقعی ان مسائل سے دلچسپی ہوتی تو یہ کام بہت پہلے کئے جاسکتے تھے ۔ سابق چیف منسٹر یو پی نے دونوں حکومتوں کو خبردار کیا کہ یہ پراجیکٹس آگے بڑھاتے ہوئے انہیں انتہائی احتیاط سے کام لینے کی ضرورت ہے اور اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ جو متنازعہ علاقہ ہے وہ متاثر نہ ہونے پائے ۔ مایاوتی نے خاص طور پر یو پی میں ایس پی حکومت پر تنقید کی جس نے آج ہی فیصلہ کیا کہ مدارس کے اساتذہ کیلئے اعزازیہ میں اضافہ کیا جائیگا اور غریبوں کو کم قیمتوں میں مکانات فراہم کئے جائیں گے ۔ اکھیلیش یادو کابینہ کا آج ایک اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں یہ فیصلے کئے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT