Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / مرکز پر تلنگانہ کے ساتھ معاندانہ رویہ کا الزام۔نئی ریاست کو مختص فنڈز کی عدم اجرائی ، کویتا کی شکایت

مرکز پر تلنگانہ کے ساتھ معاندانہ رویہ کا الزام۔نئی ریاست کو مختص فنڈز کی عدم اجرائی ، کویتا کی شکایت

حیدرآباد۔/17 جون، ( سیاست نیوز) ٹی آر ایس رکن پارلیمنٹ کویتا نے مرکزی حکومت پر فنڈز کی اجرائی کے سلسلہ میں تلنگانہ کے ساتھ معاندانہ رویہ اختیار کرنے کا الزام عائد کیا۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کویتا نے کہا کہ مرکزی حکومت تلنگانہ کو اس کے جائز حق سے بھی محروم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ آندھرا پردیش تنظیم جدید قانون کے تحت تلنگانہ کو جو فنڈز جاری کئے جانے ہیں وہ جاری نہیں کئے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ مرکز کی جانب سے ابھی تک صرف 1500کروڑ روپئے ہی جاری کئے گئے اور یہ آندھرا پردیش کو جاری کردہ فنڈز کے مقابلہ میں کافی کم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کی جانب سے جاری کئے جانے والے فنڈز کا ایک ، ایک پیسہ خرچ کیا جائے گا۔ انہوں نے بی جے پی قائدین کے ان دعوؤں کو مسترد کردیا کہ مرکز کی جانب سے ابھی تک دو برسوں میں 90ہزار کروڑ جاری کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے قومی صدر اور دیگر قائدین فنڈز کی اجرائی کے سلسلہ میں گمراہ کن بیانات دے رہے ہیں۔ کویتا نے بی جے پی قائدین کو مشورہ دیا کہ وہ حکومت پر تنقیدوں سے باز آئیں۔ انہوں نے کہا کہ آندھرا پردیش کی حکومت تلنگانہ پراجکٹس اور حقوق سے فنڈز کی اجرائی میں رکاوٹ پیدا کررہی ہے۔ کویتا نے دعویٰ کیا کہ مرکز سے درکار فنڈز کی عدم اجرائی کے باوجود تلنگانہ حکومت نے عوامی بھلائی اور ترقی کی کئی نئی اسکیمات کا آغاز کیا۔

TOPPOPULARRECENT