Sunday , June 24 2018
Home / شہر کی خبریں / مرکز پر تنقید کا سخت جواب دینے بی جے پی کا انتباہ

مرکز پر تنقید کا سخت جواب دینے بی جے پی کا انتباہ

امراوتی ۔ 18 ؍ فبروری ( پی ٹی آئی) بی جے پی نے آج کہا کہ آندھراپردیش کے لئے کچھ نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے نریندر مودی حکومت کی مذمت کرنے والوں کو منہ توڑجواب دیا جائیگا ۔ بی جے پی نے دعوی کیا کہ وزیراعظم نریندرمودی کی بھرپور تائید اور سرپرستی کی بدولت آندھراپردیش ترقی کے راستہ پر گامزن ہے ۔ اس ریاست کے لئے مرکزکی طرف سے منطورہ پراجکٹوں کے اعداد و شمار اور دیگر حقائق پر مبنی فہرست عوام میں پیش کی جائیگی۔ ہری بابو نے کہا کہ ’’تین وعدوں کے سواء ہم دیگر تمام وعدے پورے کرچکے ہیں ۔ بلکہ حقیقت تو یہ ہے کہ تنظیم جدید قانون میں جو کچھ کہا گیا تھا اس ریاست کو مرکز نے اس سے بہت زیادہ دیا ہے وشاکھاپٹنم کے رکن پارلیمنٹ ہری بابو اپنی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

کرتے ہوئے کہا کہ صرف دوگراجہ پٹنم بندرگاہ ‘ کڈپہ اسٹیل پلانٹ اور وشاکھاپٹنم ریلوے زون پر کام شروع نہیں کیا جاسکا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT