Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / مرکز کتنا بھی ظلم کرے کشمیری اپنا ایمان بیچنے تیار نہیں:فاروق عبداللہ

مرکز کتنا بھی ظلم کرے کشمیری اپنا ایمان بیچنے تیار نہیں:فاروق عبداللہ

سری نگر ، 8 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے وادی کشمیر میں قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) کی طرف سے علیحدگی پسندوں اور تجارت پیشہ افراد کے گھروں پر جاری چھاپہ مار کاروائیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں قومی جانچ ایجنسی اور حکومت ہند سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ کتنا بھی ظلم کرے یہاں کوئی اپنا ایمان بیچنے کے لئے تیار نہیں ہے ۔انہوں نے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کے 10 ستمبر کے مجوزہ دورہ کشمیر پر کہا کہ انہیں اس دورے کے مثبت نتائج سامنے آنے کی کوئی توقع نہیں ہے ۔ انہوں نے صحافی گوری لنکیش کے قتل کو المناک واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں فرقہ وارانہ رجحانات ابھر رہے ہیں۔ فاروق عبداللہ جمعہ کو نیشنل کانفرنس کے بانی مرحوم شیخ محمد عبداللہ کے 35ویں یوم وفات کے سلسلے میں سری نگر کے مضافاتی علاقہ نسیم باغ میں واقع اُن کے مقبرہ پرمنعقدہ ایک جلسہ عام کے موقع پر نامہ نگاروں سے بات کررہے تھے۔

TOPPOPULARRECENT