Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / مرکز کشمیر پر پاکستان کیساتھ مذاکرات سے گریزاں

مرکز کشمیر پر پاکستان کیساتھ مذاکرات سے گریزاں

مسئلہ کشمیر ہند ۔ پاک کے درمیان عدم اعتماد کیا بڑی وجہ : حریت کانفرنس
سرینگر ۔ 25 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اعتدال پسند حریت کانفرنس نے آج مرکز پر الزام عائد کیا کہ وہ کشمیر پر غوروخوض سے انکار کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ این ایس اے سطح کی بات چیت سے گریز کررہا ہے جبکہ کشمیر وہ مسئلہ ہے جو دونوں ملکوں کے درمیان اعتماد کے زبردست فقدان کی بڑی وجہ ہے۔ حریت کے چیرمین میر واعظ عمر فاروق کی یہاں واقع قیامگاہ پر منعقدہ ایک میٹنگ کے بعد جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ہندوستان کی مسئلہ کشمیر پر بات چیت سے بچنے کی کوشش نہایت بدبختانہ اور جموں و کشمیر کے تاریخی، سیاسی اور بنیادی حقیقتوں کے مغائر ہے۔ کشمیر تنازعہ کو دونوں ملکوں کے درمیان اصل مسئلہ قرار دیتے ہوئے حریت نے کہا کہ یہی اصل وجہ ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان اعتماد کا زبردست فقدان پایا جاتا ہے۔ حریت نے کہا کہ باہمی روابط کو معمول پر لانے کی سمت بہت کم کوشش کی جاسکی ہے۔ جب تک مسئلہ کشمیر کی یکسوئی نہیں ہوجاتی دیگر مسائل کا حل بھی مشکل ہے۔ نیز مسئلہ کشمیر کی یکسوئی میں اس ریاست کے عوام کی امنگوں کو ملحوظ رکھنا پڑے گا۔

TOPPOPULARRECENT