Friday , December 15 2017
Home / ہندوستان / مرکز کشمیر کی ترقی میں عوام کے ساتھ

مرکز کشمیر کی ترقی میں عوام کے ساتھ

اُجولا یوجنا کے استفادہ کنندگان دو کروڑ سے زیادہ : مودی
نئی دہلی ۔ 3 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہاکہ مرکزی حکومت پوری طرح جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ ہے ، تاکہ ریاست بحیثیت مجموعی ترقی کرسکے۔ ایک دن قبل انھوں نے تیقن دیا تھا کہ ریاست جموں و کشمیر کو ترقی کی نئی بلندیوں تک پہونچادیں گے۔ آج اُجولا یوجنا کے تحت استفادہ کنندگان کی تعداد دو کروڑ سے زیادہ ہونے کا ادعا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اُن کیلئے انتہائی فخر کی بات ہے ، جبکہ اہم اپوزیشن کانگریس نے وزیراعظم کو مشورہ دیا کہ وہ خوداحتسابی کریں اور صرف مصروفیت یا کشیدگی کی باتیں نہ کریں۔ مودی نے کہا تھا کہ وادی کشمیر کے عوام کو سیاحت اور دہشت گردی میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا چاہئے ۔ اُنھیں اپنی ترقی کو ذہن میں رکھنا چاہئے ۔ کانگریس قائد منیش تیواری نے کہا کہ وزیراعظم کو کوئی تلقین کرنے سے پہلے خود احتسابی کی ضرورت ہے ۔

TOPPOPULARRECENT