Wednesday , September 19 2018
Home / ہندوستان / مرکز کی اقتصادی پالیسیاں ’ملک مخالف‘:مزدور تنظیمیں

مرکز کی اقتصادی پالیسیاں ’ملک مخالف‘:مزدور تنظیمیں

نئی دہلی۔ 8 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ملک بھر کی مزدور تنظیموں نے مودی حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کو آج ’’ملک مخالف ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت غیر ملکی کمپنیوں کو ملک کے وسائل فروخت کررہی ہے اور ملک ایک بار پھر غلامی کی طرف جارہا ہے ۔ ملک بھر کی مشہور مزدور تنظیموں نے آج یہاں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں الزام لگایا کہ حکومت مسلسل مزدوروں کے مفادات کے خلاف کام کر ہی رہی ہے ۔ ایسی اقتصادی پالیسیاں بنائی جارہی ہیں ،جن سے ملک کے وسائل بیرونی کمپنیوں کے ہاتھوں جا رہے ہیں۔ اس طرح، یہ حکومت ملک کو غلامی کی طرف دھکیل رہی ہے ۔ واضح رہے کہ کل سے دھرنا مظاہرے کے پیش نظر مزدور تنظیموں کے لیڈروں نے کل ہی وزیر محنت و روزگار سنتوش گنگوار سے ملاقات کی تھی ، لیکن اس کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 9 سے 11 نومبر تک پارلیمنٹ کے سامنے مزدور تنظیموں کا مظاہرہ ہو گا۔

TOPPOPULARRECENT