Friday , June 22 2018
Home / ہندوستان / مرکز کی باگ ڈور آر ایس ایس کے ہاتھ : تیستا سیتلواڈ

مرکز کی باگ ڈور آر ایس ایس کے ہاتھ : تیستا سیتلواڈ

چینائی ، 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مرکز کی بی جے پی حکومت دراصل آر ایس ایس کی جانب سے چلائے جانے کا الزام عائد کرتے ہوئے سماجی جہدکار تیستا سیتلواڈ نے آج دعویٰ کیا کہ ’’ سنسکرت کے رنگ میں ڈھالنا‘‘ جیسے مسائل ایسے عمل کا حصہ ہے کہ ہندوستان کو ہندو مملکت میں تبدیل کیا جائے۔ ’’میرا ماننا ہے کہ مرکز کی حکومت آر ایس ایس کے ہاتھوں میں ہے۔ یہ

چینائی ، 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مرکز کی بی جے پی حکومت دراصل آر ایس ایس کی جانب سے چلائے جانے کا الزام عائد کرتے ہوئے سماجی جہدکار تیستا سیتلواڈ نے آج دعویٰ کیا کہ ’’ سنسکرت کے رنگ میں ڈھالنا‘‘ جیسے مسائل ایسے عمل کا حصہ ہے کہ ہندوستان کو ہندو مملکت میں تبدیل کیا جائے۔ ’’میرا ماننا ہے کہ مرکز کی حکومت آر ایس ایس کے ہاتھوں میں ہے۔ یہ دراصل آر ایس ایس حکومت ہے۔ آپ ( شاید ) غیریقینی کیفیت میں مبتلا ہیں۔ مجھے کوئی شبہ نہیں،‘‘ تیستا نے یہاں میڈیا والوں کو یہ بات بتائی۔ بی جے پی کی جانب سے ہندوتوا اور سنسکرت کو فروغ دینے کے بارے میں تیستا نے الزام عائد کیا کہ یہ سیاسی مقصد کا عمل ہے کہ ہندوستانی مملکت کی خاصیت کو اکثریتی ہندو مملکت میں بدل دیا جائے اور اس ایجنڈے پر پہلے داخلہ، تعلیم اور ثقافت کی وزارتوں کے ذریعہ عمل درآمد کیا جائے۔ ’’ترقی کے نام پر جو کچھ بھی کہا گیا اس سے قطع نظر حکومتی ایجنڈہ آر ایس ایس کی جانب سے چلایا جارہا ہے۔‘‘

TOPPOPULARRECENT