Thursday , January 18 2018
Home / ہندوستان / مرکز کی بی جے پی حکومت کے ناکام 100دن: سی پی آئی

مرکز کی بی جے پی حکومت کے ناکام 100دن: سی پی آئی

ایروڈہ۔/16ستمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) سی پی آئی نے آج مرکز میں برسر اقتدار بی جے پی کی 100روزہ حکومت پر الزام عائد کیا کہ دوران انتخابات عوام سے جو وعدے کئے گئے تھے، پارٹی ان وعدوں کی تکمیل میں پوری طرح ناکام ہے جس نے عوام کو سخت مایوس کیا ہے۔ دوسری طرف افراط زر بھی نئی بلندیوں کو چھورہا ہے اور صنعتی ترقی کا کہیں نام و نشان بھی نہیں۔ سی پی آئ

ایروڈہ۔/16ستمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) سی پی آئی نے آج مرکز میں برسر اقتدار بی جے پی کی 100روزہ حکومت پر الزام عائد کیا کہ دوران انتخابات عوام سے جو وعدے کئے گئے تھے، پارٹی ان وعدوں کی تکمیل میں پوری طرح ناکام ہے جس نے عوام کو سخت مایوس کیا ہے۔ دوسری طرف افراط زر بھی نئی بلندیوں کو چھورہا ہے اور صنعتی ترقی کا کہیں نام و نشان بھی نہیں۔ سی پی آئی کے ریاستی سکریٹری ڈی پانڈین نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت نے بی جے پی کے انتخابی وعدوں کی تکمیل نہیں کی ہے۔ حالانکہ حکومت نے 100دن مکمل کرلئے ہیں لیکن عوام اب بھی وعدوں کی یکسوئی کے منتظر ہیں جبکہ افراط زر کی شرح 107پوائنٹ تک پہنچ چکی ہے جو بلندی کی شرح کا نیا ریکارڈ ہے۔ انہوں نے کسانوں کے لئے قرضہ جات کے حصول کیلئے انشورنس کی لازمی اسکیم کی مذمت کی۔ 18ستمبر کو منعقد شدنی قومی مجالس انتخابات کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے حکمراں اے آئی اے ڈی ایم کے کو تنقید کا نشانہ بنایا اور تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ سی پی آئی کی پشت پناہی حاصل کرنے والی سی پی آئی ( ایم ) امیدواروں کی تائید کریں تاکہ رائے دہی کے روز پیسہ اور طاقت کا مظاہرہ کرنے والوں کو شکست فاش دی جاسکے۔

TOPPOPULARRECENT