Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / مرکز کی تلنگانہ سے جانبداری پر تنقید :ٹی سرینواس یادو

مرکز کی تلنگانہ سے جانبداری پر تنقید :ٹی سرینواس یادو

حیدرآباد۔ 19 نومبر (این ایس ایس) وزیر کمرشیل ٹیکسیس مسٹر ٹی سرینواس یادو نے غریب عوام کو امکنہ کی فراہمی کے سلسلے میں مرکز کے تلنگانہ ریاست کے ساتھ سوتیلے سلوک پر تنقید کی۔ مرکز کی جانب سے تلنگانہ کو صرف 10 ہزار اور آندھرا پردیش کیلئے تقریباً 1.90 لاکھ مکانات مختص کئے جانے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے مرکزی حکومت کے جانبدارانہ رویہ پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایم وینکیا نائیڈو کی زیرقیادت وزارت ِ شہری ترقیات تلنگانہ سے جانبداری برت رہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT