مرکز کی طرح تلنگانہ میں بھی آمرانہ حکومت

میڑچل جلسہ سے عوام میں مثبت پیام ۔ چاڈا وینکٹ ریڈی کا خطاب
حیدرآباد /23 نومبر ( سیاست نیوز ) تلنگانہ سی پی آئی کے سکریٹری چاڈا وینکٹ ریڈی نے کہا کہ میڑچل کے جلسہ عام سے تلنگانہ کے عوام کو پیپلز فرنٹ کے معاملے میں مثبت پیغام ملا ہے ۔ علحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل میں سونیا گاندھی کی خدمات ناقابل فراموش ہے ۔ مرکز کے طرز پر تلنگانہ میں بھی آمرانہ حکومت چل رہی ہے ۔ دھرنا چوک کو برخواست کرتے ہوئے اظہار خیال کی آزادی کے جمہوری حق سے عوام کو محروم کرنے کی کوشش کی گئی ۔ کے سی آر نے 6 ستمبر کو اسمبلی تحلیل کردیا ۔ 9 ستمبر سے عظیم اتحاد تشکیل دینے کی کوششوں کا آغاز ہوگیا ۔ کے سی آر اور کے ٹی آر کو ٹی آر ایس کی شکست کا اندازہ ہوگیا ہے ۔ جس کی وجہ سے وہ سیاستی سنیاس لینے کی باتیں کر رہے ہیں ۔ پیپلز فرنٹ 12 ڈسمبر کو حکومت تشکیل دے گی ۔ ٹی آر ایس حکومت کی کارکردگی سے سماج کے تمام طبقات سرکاری و خانگی ملازمین نوجوان طلبہ بے روزگار نوجوان اور خواتین سب عاجز آچکے ہیں ۔ 7 ڈسمبر کا بڑی بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں ۔ کے سی آر کی غلط حکمرانی سے تلنگانہ کا قرص بڑھ کر 2.20 لاکھ کروڑ روپئے تک پہونچ گیا ہے ۔ ریاست میں کے سی ار نے بڑے پیمانے پر سیاسی وفاداریاں تبدیل کروائی ہے ۔ ٹی آر ایس حکومت میں برقرار رہنے کے اخلاقی حق سے محروم ہوگئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT