Wednesday , December 13 2017
Home / ہندوستان / مرکز کے گروپ سی ملازمین کو 10,000 نقد تنخواہ

مرکز کے گروپ سی ملازمین کو 10,000 نقد تنخواہ

نئی دہلی ۔ 21 نومبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) نوٹوں کی منسوخی کے سبب بینکوں اور اے ٹی ایمس پر ہجوم بدستور برقرار ہی ہے کہ حکومت کے گروپ سی سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو ماہ نومبر کی تنخواہ کے طورپر 10,000 روپئے بطور پیشگی رقم کی وصولی کا آغاز ہوگیا ۔ وزارت داخلہ میں کام کرنے والے کم سے کم 1000 گروپ سی ملازمین کو پیشگی تنخواہ کے طورپر فی کس 10,000 روپئے دیئے گئے ۔ مرکزی حکومت کی تمام وزارتوں اور محکموں میں کام کرنے والے گروپ سی ملازمین کو بطور پیشگی تنخواہ دی جارہی ہے ۔ وزارت داخلہ میں کام کرنے والے ملازمین کو 2000 روپئے اور 100 روپئے کی نوٹوں کی شکل میں نقد رقم دی گئی ۔ وزارت داخلہ میں چار عبوری کاؤنٹرس قائم کئے گئے ۔ اس کے پڑوس نارتھ بلاک میں واقع وزارت فینانس میں بھی یہ پیشکش کی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT