Sunday , December 17 2017
Home / دنیا / مرکل چوتھی بار جرمنی کی چانسلر منتخب ہوسکتی ہیں : پول

مرکل چوتھی بار جرمنی کی چانسلر منتخب ہوسکتی ہیں : پول

برلن۔ 20 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے بارے میں یہ بات اب وثوق سے کہی جاسکتی ہے کہ آئندہ اتوار کو منعقد شدنی عام انتخابات میں وہ ریکارڈ چوتھی بار ملک کی چانسلر منتخب ہوجائیں گی جبکہ دائیں بازو کی ایک جماعت دوسری جنگ عظیم کے پہلی بار پارلیمنٹ تک پہنچنے میں کامیابی حاصل کرسکتی ہے۔ تازہ ایگزٹ پولس جو رائے دہی سے کچھ روز قبل ہی منعقد کئے گئے تھے، اس میں 62 سالہ مرکل کے بارے میں متفقہ طور پر پیش قیاسیاں کی گئی ہیں کہ موصوفہ ریکارڈ چوتھی بار جرمنی کی چانسلر منتخب ہوجائیں گی جبکہ 2005ء سے موصوفہ برسراقتدار ہیں۔ آئندہ انتخابات میں میرکل کی قدامت پسند پارٹی کرسچین ڈیموکریٹک یونین (CDU) اور اس کی حلیف کرسچین سوشیل یونین سوشیل یونین (CSU) کو پارلیمنٹ میں واضح اکثریت حاصل ہوسکتی ہے جبکہ قدامت پسندوں کے بغیر کسی بھی مخلوط حکومت کا تصور نہیں کیا جاسکتا۔

TOPPOPULARRECENT