Saturday , December 15 2018

مرکل کی چوتھے ونڈے میں شرکت غیر یقینی

راجکوٹ۔19 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) زخمی ہونے کے باوجود آخری اوورس میں شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے ہندوستان کے خلاف جنوبی افریقی ٹیم کو 18 رنز کی کامیابی دلوانے میں کلیدی رول ادا کرنے والے مرلی مرکل کی رواں سیریز کے چوتھے ونڈے میں شرکت غیر یقینی ہوچکی ہے۔ ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان چوتھا ونڈے 22 اکٹوبر کو کھیلا جائیگا۔ مرکل نے تیسرے ونڈے میں کامیابی کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چوتھے ونڈے میں میری شرکت یقینی نہیں کیوں کہ میڈیکل ٹیم سے مشاورت کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا جاسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT