Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / مرگ کے موقع پر مچھلی میں دوا کی تقسیم کے انتظامات

مرگ کے موقع پر مچھلی میں دوا کی تقسیم کے انتظامات

حیدرآباد ۔ 23 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر انیمل ہسبنڈری سرینواس یادو نے نمائش گراونڈ پہونچکر مرگ کے موقع پر دمہ کے مریضوں میں تقسیم کی جانے والی مچھلی دوا کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ مختلف ریاستوں سے 8 اور 9 جون کو حیدرآباد پہونچنے والے عوام کو تمام سہولتیں فراہم کرنے کی مختلف محکمہ جات کے اعلیٰ عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ اس اجلاس میں محکمہ پولیس ، مال ، جی ایچ ایم سی ، آر اینڈ بی واٹر ورکس ، ہیلت ، آر ٹی سی ، فائر انجن کے علاوہ دوسرے محکمہ جات کے عہدیداروں نے اجلاس میں شرکت کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سرینواس یادو نے کہا کہ بتینا خاندان برسوں سے مچھلی میں دمہ کی دوا تقسیم کررہا ہے اور اس کو حاصل کرنے کے لیے ملک کے مختلف ریاستوں سے عوام حیدرآباد پہونچتے ہیں ۔ عوام کی سیکوریٹی ، برقی کی موثر سربراہی ، صاف پینے کا پانی ، صفائی ، معذورین اور عمر رسیدہ افراد کے لیے علحدہ قطاریں اور کاونٹرس قائم کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ اس موقع پر کمشنر جی ایچ ایم سی جناردھن ریڈی ، جوائنٹ کلکٹر ایم پرشانتی ، ایڈیشنل کمشنرس ہری چندن ، روی کمار ، وجئے لکشمی ، نمائش سوسائٹی کے سکریٹری آدتیہ مارگم ، کے علاوہ دوسرے عہدیدار موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT