Sunday , December 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مریال گوڑہ میں آج مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح

مریال گوڑہ میں آج مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح

مریال گوڑہ۔/12جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مریال گوڑہ میں ترقیاتی کاموں کی افتتاحی تقریب پر ریاستی وزراء شرکت کرنے کیلئے کل مریال گوڑہ پہنچ رہے ہیں۔ مریال گوڑہ میں ساگر روڈ کی توسیع کے کام کا آغاز کیا جارہا یہ۔ اسی طرح ہنومان پیٹ پر موجود برج جو نارکٹ پلی۔ اونکی شاہراہ پر ہے اس برج کا افتتاح ریاستی وزیر ہریش راؤ، تملہ ناگیشورراؤ، جگدیشور ریڈی کریں گے۔ اس طرح دامر چرلہ منڈل میں زرعی مارکٹ کا افتتاح کیا جائے گا۔ بعد ازاں دلاور پور روڈ، روحی روڈ کے کاموں کی افتتاحی تقریب منعقد کی جارہی ہے۔ ریاست تلنگانہ کے تین بڑے وزراء کا مریال گوڑہ دورہ پر مقامی ایم ایل اے بھاسکر راؤ اور ٹی آر ایس قائدین و کارکنان کی جانب سے بڑے پیمانے پر تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں۔ جگہ جگہ پر فلیکسی بیانرس نصب کئے جارہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT