Sunday , December 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مریال گوڑہ میں اقلیتی اقامتی اسکول کیلئے تین ہزار سے درخواستیں موصول

مریال گوڑہ میں اقلیتی اقامتی اسکول کیلئے تین ہزار سے درخواستیں موصول

مریال گوڑہ /26 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع میناریٹی کارپوریشن ای ڈی محمد سلیم نے ضلع نلگنڈہ کے تلنگانہ میناریٹی ریسیڈنشیل اسکولس کا معائنہ کیا ۔ میناریٹی مدارس میں تیزی کے ساتھ تعمیری کاموں کو انجام دینے بلڈنگ اونرس کو ہدایت دی ۔ اس موقع پر ای ڈی محمد سلیم نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میناریٹی ریسیڈنشیل مدارس میں 28 مئی داخلہ کیلئے آخری تاریخ ہے ۔ آن لائین کے ذریعہ درخواست کرلیں ۔ ضلع نلگنڈہ میں 5 میناریٹی مدارس قائم کئے جارہے ہیں۔ اب تک تقریباً 3 ہزار 700 سو درخواستیں حاصل ہوئی ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT