Monday , June 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / مریال گوڑہ میں عیدگاہ اور قبرستان کیلئے اراضی کی فراہمی

مریال گوڑہ میں عیدگاہ اور قبرستان کیلئے اراضی کی فراہمی

مریال گوڑہ ۔ 7 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مریال گوڑہ اونتی پورم میں عیدگاہ اور قبرستان کے لئے 7 ایکر سے زائد اراضی حکومت کی جانب سے فراہم کی گئی۔ مولانا مفتی امان اللہ قاسمی ناظم مدرسہ مدینتہ العلوم جمعیت علماء نلگنڈہ کی بار بار نمائندگی پر رکن اسمبلی مریال گوڑہ این بھاسکر راؤ نے اس اراضی کو حکومت کی جانب سے مریال گوڑہ کے مسلمانوں کے

مریال گوڑہ ۔ 7 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مریال گوڑہ اونتی پورم میں عیدگاہ اور قبرستان کے لئے 7 ایکر سے زائد اراضی حکومت کی جانب سے فراہم کی گئی۔ مولانا مفتی امان اللہ قاسمی ناظم مدرسہ مدینتہ العلوم جمعیت علماء نلگنڈہ کی بار بار نمائندگی پر رکن اسمبلی مریال گوڑہ این بھاسکر راؤ نے اس اراضی کو حکومت کی جانب سے مریال گوڑہ کے مسلمانوں کے حوالے کی۔ گزشتہ عیدالاضحی کی نماز مولانا مفتی امان اللہ قاسمی کی امامت میں ادا کی گئی عیدگاہ قبرستان کے لئے ایک نئی کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں مولانا ولی اللہ قاسمی استاذ مدرسہ مدینۃ العلوم صدر جمعیت الحفاظ مریال گوڑہ صدر، محمد حفیظ الدین پاشاہ معتمد اور محمد معظم حسین خازن منتخب ہوئے۔ مدعو خصوصی کی حیثیت سے مفتی امان اللہ قاسمی، مولانا مخدوم محی الدین، حافظ اسحاق اور دیگر ارکان رہیں گے۔ اس جدید کمیٹی کے نگرانی میں عید کی تعمیر، حصار بندی، عید کیلئے سڑک اور شجر کاری کے کام انجام ہوں گے۔ صدر مولانا ولی اللہ قاسمی نے مریال گوڑہ رکن اسمبلی این بھاسکر راؤ اور نلگنڈہ رکن پارلیمنٹ گھتہ سکندر ریڈی سے مطالبہ کیا کہ حصار بندی، سڑک اور شجر کاری کے لئے بھرپور تعاون کریں۔ واضح رہے کہ مریال گوڑہ آر ڈی او کشن راؤ نے اس عیدگاہ کی حصول اراضی میں بھرپور تعاون کیا۔

TOPPOPULARRECENT