Monday , June 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / مریال گوڑہ میں قتل کا واقعہ

مریال گوڑہ میں قتل کا واقعہ

مریال گوڑہ۔/19نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مریال گوڑہ میں رات دیر گئے ایک قتل کا واقعہ پیش آیا۔ رورل پولیس کی اطلاع کے بموجب جی وینکنا نامی شخص کا بیدردانہ قتل کیا گیا۔ وینکنا سودی کاروبار کرتا تھا، اس کے فون کی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ قرض ادا کرنے کے بہانے بلواکر قتل کیا گیا۔ قتل کی واردات کسی اور جگہ پیش آئی جبکہ نعش کو ناگرجنا ڈگری

مریال گوڑہ۔/19نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مریال گوڑہ میں رات دیر گئے ایک قتل کا واقعہ پیش آیا۔ رورل پولیس کی اطلاع کے بموجب جی وینکنا نامی شخص کا بیدردانہ قتل کیا گیا۔ وینکنا سودی کاروبار کرتا تھا، اس کے فون کی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ قرض ادا کرنے کے بہانے بلواکر قتل کیا گیا۔ قتل کی واردات کسی اور جگہ پیش آئی جبکہ نعش کو ناگرجنا ڈگری کالج کے قریب ڈال کر قاتل فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ رورل پولیس کی ایک ٹیم اس قتل کی تحقیقات کررہی ہے۔ نعش کو مریال گوڑہ ایریا ہاسپٹل میں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔ وینکنا جنہیں قرض دیا کرتا تھا پولیس ان سے پوچھ تاچھ کررہی ہے۔

غیر قانونی ساگوانی چوبینہ ضبط
ورنگل۔/19نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دھرما جی پیٹ کے گاؤں کے قریب جنگل سے آرہے ٹریکٹر میں ساگوانی چوبینہ کی موجودگی کی اطلاع پر تلاشی لیتے ہوئے ٹریکٹر کو ضبط کرلیا گیا جس میں ساگوانی چوبینہ تھا۔ اس ٹریکٹر کو محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے رائیکل رینجر کے حوالے کردیا۔

TOPPOPULARRECENT