Wednesday , September 19 2018
Home / ہندوستان / مریخ مہم ‘ واقعات کا تاریخ وار سلسلہ

مریخ مہم ‘ واقعات کا تاریخ وار سلسلہ

بنگلور۔24ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے سیارہ مریخ کے مدار میں اپنا خلائی جہاز نصب کرنے کی کامیاب کوشش کی ہے ۔اس سلسلہ میں واقعات کا تاریخ وار سلسلہ حسب ذیل ہے ۔ 7نومبر : کرہ ارض کے اطراف سفر کے پہلے مرحلے کی تکمیل ‘ 8نومبر : کرہ ارض کے اطراف سفر کے دوسرے مرحلہ کی تکمیل ‘ 9نومبر : کرہ ارض کے اطراف تیسری بار سفر ‘ 11نومبر : کرہ ارض کے اط

بنگلور۔24ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے سیارہ مریخ کے مدار میں اپنا خلائی جہاز نصب کرنے کی کامیاب کوشش کی ہے ۔اس سلسلہ میں واقعات کا تاریخ وار سلسلہ حسب ذیل ہے ۔ 7نومبر : کرہ ارض کے اطراف سفر کے پہلے مرحلے کی تکمیل ‘ 8نومبر : کرہ ارض کے اطراف سفر کے دوسرے مرحلہ کی تکمیل ‘ 9نومبر : کرہ ارض کے اطراف تیسری بار سفر ‘ 11نومبر : کرہ ارض کے اطراف چوتھا سفر ‘12نومبر : کرہ ارض کے اطراف پانچواں سفر ‘ 16نومبر : کرہ ارض کے اطراف چھٹا سفر ‘ یکم ڈسمبر : خلائی جہاز کرہ ارض کے مدار سے مریخ کی مہم پر روانہ ‘4ڈسمبر : خلائی جہاز کرہ ارض کے دائرہ اثر کے باہر پہنچ گیا جس کیلئے اسے 9.25 لاکھ کلومیٹر نصف قُطر کا فاصلہ طئے کرنا پڑا ‘ 11ڈسمبر : سفر کا راستہ پہلی بار درست کیا گیا ۔ 11جون 2014: دوسری بار سفر کا راستہ درست کیا گیا ‘ 22ستمبر :مریخ کی مہم سیارہ مریخ کے دائرہ قوت جاذبہ میں داخل ہوگیا جس کا اثر 440 نیوٹن سیال اپوجی موٹر کو آزمائش کے طور پر چلاکر کیا گیا ۔یہ موٹر گذشتہ ماہ راستہ درست کرنے کے بعد 300دن تک خوابیدہ حالت میں سفر کررہی تھی ۔ 24ستمبر : مریخ کی مہم اپنی منزل مقصود یعنی سیارہ مریخ کے اطراف گردش کرنے کے مدار میں نصب کردیا گیا ۔ اس طرح ہندوستان دنیا کا پہلا ملک بن گیا جس نے سیارہ مریخ کیلئے اپنی مہم کا پہلی ہی کامیاب کوشش کے ذریعہ آغاز کیا ہے ۔ سرخ سیارہ مریخ طویل عرصہ سے سائنسدانوں کی دلچسپ کا مرکز بنا ہوا ہے کیونکہ انہیں یقین ہے کہ سیارہ مریخ میں کرہ ارض سے پہلے سے زندگی کا وجود ہے ۔ سیارہ کے اطراف گردش کرنے والے مصنوعی سیاروں سے اس بارے میں درست معلومات حاصل ہوسکے گی۔

TOPPOPULARRECENT