Saturday , January 20 2018
Home / ہندوستان / مریخ کیلئے ہندوستانی خلائی مشن ’ منگلیان ‘ آج مدار میں داخل ہوگا

مریخ کیلئے ہندوستانی خلائی مشن ’ منگلیان ‘ آج مدار میں داخل ہوگا

بنگلور 23 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کا مریخ مشن اپنی تاریخ ساز کامیابی کے قریب پہونچ رہا ہے ۔ کل شام اسے مدار میں داخل کیا جائیگا ۔ اگر یہ عمل کامیاب ہوجاتا ہے تو ہندوستانی خلائی تحقیق کا ادارہ اسرو ایک نئی تاریخ رقم کریگا ۔ آخری مرحلہ میں ہندوستان نے جو سٹیلائیٹ داغا ہے اسے شام 7 بجکر 17 منٹ اور 32 سکنڈ پر آٹھ چھوٹے انجنوں کو داغنے

بنگلور 23 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کا مریخ مشن اپنی تاریخ ساز کامیابی کے قریب پہونچ رہا ہے ۔ کل شام اسے مدار میں داخل کیا جائیگا ۔ اگر یہ عمل کامیاب ہوجاتا ہے تو ہندوستانی خلائی تحقیق کا ادارہ اسرو ایک نئی تاریخ رقم کریگا ۔ آخری مرحلہ میں ہندوستان نے جو سٹیلائیٹ داغا ہے اسے شام 7 بجکر 17 منٹ اور 32 سکنڈ پر آٹھ چھوٹے انجنوں کو داغنے کے بعد مدار میں داخل کیا جائیگا ۔ ہندوستان نے جو خلائی مشن کل روانہ کیا تھا وہ انتہائی تیزی کے ساتھ اپنا سفر طئے کر رہا ہے تاہم اس کی رفتار کو قدرے سست کیا جائیگا ۔ اگر یہ مشن کامیاب ہوجائے تو ہندوستان اولین کوشش میں اس میں کامیابی حاصل کرنے والا پہلا ملک بن جائیگا ۔وزیر اعظم مودی کل اس عمل کا بچشم خود مشاہدہ کرنے والے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT