Saturday , September 22 2018
Home / دنیا / مریخ کے سفر کیلئے 3 ہندوستانیوں کا انتخاب

مریخ کے سفر کیلئے 3 ہندوستانیوں کا انتخاب

لندن ۔ 17 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) 3 ہندوستانی بشمول ایک خاتون اور ایک مرد ان 100 درخواست گذاروں کی فہرست میں سے منتخب کئے گئے جو 2024ء میں مریخ کا سفر کریں گے۔ ہندوستانی امیدواروں میں 29 سالہ ترن جیت سنگھ بھاٹیہ شامل ہیں جو کمپیوٹر سائنس میں سنٹرل یونیورسٹی فلوریڈا سے ڈاکٹریٹ کررہے ہیں۔ دیگر دو افراد میں 29 سالہ رتیکا سنگھ حال مقیم دبئی اور

لندن ۔ 17 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) 3 ہندوستانی بشمول ایک خاتون اور ایک مرد ان 100 درخواست گذاروں کی فہرست میں سے منتخب کئے گئے جو 2024ء میں مریخ کا سفر کریں گے۔ ہندوستانی امیدواروں میں 29 سالہ ترن جیت سنگھ بھاٹیہ شامل ہیں جو کمپیوٹر سائنس میں سنٹرل یونیورسٹی فلوریڈا سے ڈاکٹریٹ کررہے ہیں۔ دیگر دو افراد میں 29 سالہ رتیکا سنگھ حال مقیم دبئی اور 19 سالہ شردھا پرساد متوطن کیرالا شامل ہیں۔ مریخ کے 100 سفروں کیلئے منتخبہ افراد میں 50 مرد، 50 خواتین جن میں سے 49 امریکی، 31 یوروپی، 16 ایشیائی، 7 افریقی اور 7 اوشنیا کے شہری شامل ہیں۔ چیف میڈیکل آفیسر ناربر کارف نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ ہم بہت متاثر ہوئے کہ اتنی کثیر تعداد میں امیدوار انٹرویو دینے کیلئے آئے تھے۔ تمام امیدوار اتنے موزوں تھے کہ ان میں سے انتخاب کرنا مشکل ہوگیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT