Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / مریضوں کا تحفظ اولین ترجیح :ڈاکٹر کے سباراؤ

مریضوں کا تحفظ اولین ترجیح :ڈاکٹر کے سباراؤ

حیدرآباد۔8 اکتوبر (سیاست نیوز) ڈاکٹر کے سباراؤ بانی ڈائریکٹر نظام انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس (نمس) نے ڈاکٹرس، نرسوں اور معاون اسٹاف پر زور دیا کہ وہ مریضوں کے تحفظ کو اولین ترجیح دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہاسپٹلس کے قیام کیلئے کافی سرمایہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس حقیقت کے باوجود مریضوں کی حفاظت ہماری پہلی ترجیح ہونا چاہئے۔ ایڈمنسٹریٹیو اسٹاف کالج آف انڈیا کے پی جی ڈپلوما اِن ہاسپٹل مینجمنٹ طلبہ کے جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کرتے وئے ڈاکٹر سبا راؤ نے کہا کہ ہماری نوکری تجارت نہیں، عوام کی خدمت ہے۔

TOPPOPULARRECENT