Wednesday , January 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / مریضوں کو بہتر سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت

مریضوں کو بہتر سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت

نظام آباد طبی عہدیداروں سے ہیلت آفیسر کی بات چیت

نظام آباد طبی عہدیداروں سے ہیلت آفیسر کی بات چیت
نظام آباد :19؍ مارچ(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)میڈیکل اینڈ ہیلت کے اڈیشنل ڈائریکٹر واین آر ایچ ایم کے چیف فینانس آفیسر نیراجا نے ضلع نظام آباد کے مختلف پرائمری ہیلت سنٹروں کا اچانک معائنہ کیااور ضلع مستقر پر واقع میڈیکل اینڈ ہیلت مختلف شعبوں کا بھی معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ عہدیداروں سے بات چیت کی۔ شریمتی نیراجا نے این آر ایچ ایم سے متعلقہ ہاسپٹل ڈیولپمنٹ اڈوائزری کمیٹی کے فنڈس برتھ اینڈ ڈیتھ، اطفال کے ٹیکے، حاملہ خواتین کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کے بارے میں تفصیلی جائزہ لیااور بعدازاں ایڑپلی پرائمری ہیلت سنٹر پہنچ کر تفصیلی جائزہ لیا ۔ حاملہ خواتین کو فراہم کی جانے والی تفصیلات گذشتہ تین ماہ سے آن لائن سے مربوط نہ کرنے پر انہوں نے یہاں پر موجودہ ڈاکٹر ممتا پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے شخصی وجوہات کیا بہانہ بناتے ہوئے نصف دن کام کرنے پر خاموش نہیں بیٹھا جائیگا۔ آئیوش دواخانہ میں سہولتوں کی عدم فراہمی پر ناراضگی ظاہر کی۔ دیہاتوں میں اے این ایم کی کارکردگی دواخانہ میں بیٹھ کر کس طرح کی جاسکتی ہے اے این ایم دیہاتوں کا دورہ کررہے ہیں یا نہیں اس کی اطلاع نہ ہونے پر مکمل تفصیلات حاصل کرنے کی متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی اور ان پر نگاہ رکھنے کی ایڑپلی دواخانہ میں موجودہ ڈاکٹر چوبیس گھنٹے آئوٹ پیشنٹ مریضوں کو دیکھنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کرنا پلی میں واقع پرائمری ہیلت سنٹر کا معائنہ کرتے ہوئے اطفال کو دئیے جانے والے ٹیکوں کے بارے میں بھی استفسار کیا۔ یہاں سے بالکنڈہ منڈل کے کسان نگر اور پوچم پاڈ دواخانہ کا بھی معائنہ کرتے ہوئے مریضوں کو بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ سہولتوں سے فائدہ پہنچانے اور ڈاکٹر س ہمیشہ دواخانہ میں موجود رہنے کی صورت میں مریضوں کو سہولت پہنچائی جاسکتی ہے۔ دواخانہ میں موجودہ مریضوں سے بھی بات چیت کی۔

TOPPOPULARRECENT