مریضوں کو تمام سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت ، وٹھل ریڈی

بھینسہ /7 اپریل (ـ سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بھینسہ گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل میں رکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی کی قیادت میں ہاسپٹل ڈیولپمنٹ کمیٹی کے جائزہ اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی نے بھینسہ گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کاشی ناتھ سے ہاسپٹل کے متعلق تمام تفصیلات حاصل کی اور ڈاکٹرس سے خطاب کرتے ہوئے

بھینسہ /7 اپریل (ـ سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بھینسہ گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل میں رکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی کی قیادت میں ہاسپٹل ڈیولپمنٹ کمیٹی کے جائزہ اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی نے بھینسہ گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کاشی ناتھ سے ہاسپٹل کے متعلق تمام تفصیلات حاصل کی اور ڈاکٹرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہاسپٹل میں مریضؤں کو علاج کے دوران مکمل سہولیات فراہم کی جائے اور وقت خدمات انجام دیتے ہوئے تمام ڈاکٹرس مریضوں کو کسی شکایت کا موقع نہ دے اور ہاسپٹل میں صاف صفائی کا خاص خیال رکھتے ہوئے ہاسپٹل کو آلودگی سے پاک رکھنے کیلئے وقت پر صفائی کے انتظامات کروائے جائے اور دیہاتوں سے آنے والے مریضوں کو درکار سہولتیں فراہم کرتے ہوئے مکمل علاج سے آراستہ کرے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر سریندر ریڈی ، سماجی کارکن کمریا اور دیگر ڈاکٹرس موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT