Tuesday , January 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / مریضوں کو سہولتوں کی فراہمی کیلئے اقدامات کا تیقن

مریضوں کو سہولتوں کی فراہمی کیلئے اقدامات کا تیقن

سرپور ٹاون ۔ 18 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپور ٹاون مستقر کے سرکاری دواخانہ میں 16 ستمبر کے روز تعلقہ لیول دواخانہ اڈوائزری کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا ۔ اس اجلاس کی کارروائی۔ ڈاکٹر احسان احمد خان ، ڈاکٹر ودیاساگر راو نے چلائی ۔ اس اجلاس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے رکن اسمبلی کونیرو کونپانے شرکت کی ۔ میجر گرام پنچایت سرپنچ سید خی

سرپور ٹاون ۔ 18 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپور ٹاون مستقر کے سرکاری دواخانہ میں 16 ستمبر کے روز تعلقہ لیول دواخانہ اڈوائزری کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا ۔ اس اجلاس کی کارروائی۔ ڈاکٹر احسان احمد خان ، ڈاکٹر ودیاساگر راو نے چلائی ۔ اس اجلاس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے رکن اسمبلی کونیرو کونپانے شرکت کی ۔ میجر گرام پنچایت سرپنچ سید خیضر حسین ، منڈل پریشد صدر محترمہ ریکھا ستیہ نارائن ، زیڈ پی ٹی سی رام نائیک کے علاوہ ڈاکٹر ستیہ نارائن دواخانہ اڈوائزری کمیٹی اراکین میں جیوتی لکشمن ، ڈی نانیا موجود تھے ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی کونیرو کونپا نے کہا کہ ماحول صاف رکھنے سے مریضوں کی صحت اچھی ہوتی ہیں ۔ اس لئے سرپور ٹاون سرکاری دواخانہ میں برقی منقطع ہونے کے بعد جنریٹر کی درستگی کیلئے بجٹ کی منظوری کرنے کا تیقن دیا اور خاص طور پر بی پی کی جانچ اور شوگر کی جانچ کرنے کا آلہ کی خریدی، بیاٹری کے ساتھ ساتھ 50 بستروں والوں دواخانہ کی منظوری کیلئے کوشش کرنے کا تیقن دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری دواخانہ میں تمام عوامی سہولت فراہم کرنے کیلئے اقدامات کرنے کا تیقن دیا اور ڈیوٹی کے دوران تساہلی اور لاپرواہی نہ کرنے کا متعلقہ عہدیداروں کو رکن اسمبلی کونیرو کونپا نے انتباہ دیا بعدازاں سرپور ٹاون سرکاری دواخانہ میں عوامی مسائل کی یکسوئی اور عوامی مسائل سے متعلق بجٹ کی منظوری کییلئے قرارداد منظوری کی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT