Saturday , December 16 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مریضوں کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی

مریضوں کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی

کریم نگر سرکاری دواخانہ میں منعقدہ پروگرام سے ریاستی وزیر ایٹالہ راجندر کا خطاب

کریم نگر /9 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) غریب مریضؤں کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے حکومت ہر طرح کی کوشش کر رہی ہے ۔ ریاستی وزیر فینانس ایٹالہ راجندر سرکاری دواخانہ میں ہر روز نئے رنگ کے بیڈشیٹس بدلے جانے کے افتتاحی پروگرام سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری دواخانوں میں عصری سہولتوں کی فراہمی کیلئے کروڑوں روپئے کی منظوری و اجرائی کا سلسلہ جاری ہے ۔ بعد ازاں انہوں نے دواخانے کے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور مریضوں اور ان کے رشتہ داروں سے بات چیت کی ۔ انہوں نے زیر تعمیر عمارت کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا اس ضلع کے آس پاس کی عوام ورنگل حیدرآباد وغیرہ بہتر علاج کیلئے نہ جانے کیلئے یہاں معیاری علاج کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ ضلع کے اس دواخانہ میں 17 کروڑ کے خرچ سے تعمیر کئے جارہے 150 بستر والے ماں بچہ کے طبی مرکز اور اسی طرح کملاپور جامن پلی پرائمری ہیلت سنٹرز کا جاریہ ماہ کی 16 کو افتتاحی پروگرام رکھا گیا ہے ۔ریاستی وزیر صحت لکشما ریڈی کے ساتھ مل کر افتتاح کیا جائے گا ۔ایٹالہ راجندر نے واقف کروایا ۔ ماں بچہ طبی مرکز کے افتتاحی پروگرام سے قبل ہی عصری ضروری آلات مشین ضروری اشیاء منگوالی جائیں اور سنٹرل آکسیجن سسٹم قائم کرنے کا انہوں نے متعلقہ عہدیداروں کو حکم دیا ۔ اس سلسلے میں ضلع کلکٹر سرفراز احمد کو خصوصی توجہ دینے کا مشورہ دیا ۔ مریضوں کی ضرورت کے حساب سے 15 اے سی 30 کولرس لگائے گئے ہیں ۔ دواخانہ میں ضروری معمولی مرمت فوراً کروانے کا مشورہ دیا ۔ زیڈ پی چیرمین تلا اوما نے کہا کہ دواخانہ کی بیکار اشیاء کو ہٹادیں اور دواخانہ کو صاف ستھرا رکھیں ۔ اس پروگرام میں ضلع کلکٹر سرفراز احمد زیڈ پی چیرمین تلا اوما ڈاکٹر سدھیر دواخانہ سپرنٹنڈنٹ سبھاشنی کارپوریٹر وائی سنیل راؤ کے رمیش اور دواخانہ کا طبی عملہ شریک تھا ۔

TOPPOPULARRECENT