Saturday , September 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / مریضوں کے علاج میں تساہلی پر سخت کارروائی

مریضوں کے علاج میں تساہلی پر سخت کارروائی

میدک /18 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ڈپٹی انسپکٹر قانون ساز اسمبلی تلنگانہ اسٹیٹ محترمہ ایم پدما دیویندر ریڈی کے صدارت میں ایریا ہاسپٹل میدک کے ڈاکٹروں ، نرسیس اور دیگر عملہ کا ایک اجلاس منعقد ہوا ۔ دوران اجلاس پدما دیویندر ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال آنے والے مریضوں کے علاج میں تساہلی و غفلت نہ برتیں بشمول ڈاکٹرس ، نرسیس اور

میدک /18 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ڈپٹی انسپکٹر قانون ساز اسمبلی تلنگانہ اسٹیٹ محترمہ ایم پدما دیویندر ریڈی کے صدارت میں ایریا ہاسپٹل میدک کے ڈاکٹروں ، نرسیس اور دیگر عملہ کا ایک اجلاس منعقد ہوا ۔ دوران اجلاس پدما دیویندر ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال آنے والے مریضوں کے علاج میں تساہلی و غفلت نہ برتیں بشمول ڈاکٹرس ، نرسیس اور دیگر عملہ کو چاہئے کہ اپنی خدمات کے اوقات کی صد فیصد پابندی کریں ۔ ڈپٹی اسپیکر ریاستی قانون ساز اسمبلی محترمہ پدما نے قبل ازیں اجلاس سرکاری دواخانہ کے تمام وارڈس کا دورہ کیا ۔ مختلف مانسوں کی جانچ کی ۔ انہوں نے اپنے سلسلے خطاب میں عملہ کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ مریضوں کے علاج معالجہ میں کوتاہی نہ برتیں معمولی امراض کا شکار افراد کو غیر ضروری حیدرآباد کے دواخانوں کو ریفر نہ کریں ۔ انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دواخانے میں ناقص صفائی دیکھی گئی ہے ۔ آئندہ دورہ کے موقع پر نظام صفائی کو بہتر بنالیں۔ انہوں نے کہا کہ شریک مریضوں کو دئے جانے والے تغذیہ میں کمی نہ کریں ۔ دی جانے والی مقدار میں کمی کرنے پر سخت کارروائیاں کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ایریا ہاسپٹل سپرنٹنڈ۔ٹ کو چاہئے کہ اندرون ایک ہفتہ ہسپتال میں مخلوعہ جائیدادوں کی تفصیلات ان کے حوالے کریں ۔ ڈپٹی اسپیکر پدما نے اپنے دورہ کے موقع پر ایریا ہاسپتال میں 30 لاکھ کے صرفہ سے قائم کردہ ہائی رسک مرکز کا بھی معائنہ کیا ۔ اس وارڈ میں شریک حاملہ خواتین سے بات چیت بھی کی ۔ بعض خواتین نے ایکسرے سے متعلق ادویات باہر سے منگوانے کی شکایت کی ۔ سپرنٹنڈنٹ ہسپتال مسٹر پی سی شیکھر نے کہا کہ ایریا ہاسپتال میں روزانہ قریب 600 مریض کے علاج کئے جارہے ہیں ۔ میدک ایریا ہاسپتال میں ایم ڈی فزیشن کی سخت ضرورت ہے ۔ ہر ماہ 150 تک زچگیاں کی جارہی ہیں اور ہر ماہ 25 حاملہ خاتون کو خون کی کمی کی وجہ حیدرآباد روانہ کرنا پڑ رہا ہے ۔ انہوں نے محترمہ پدما کو بتایا کہ گذشتہ 15 سال قبل کا اسٹاف ہی دواخانے میں برسر خدمت ہے ۔ دواخانے میں 23 نرسیس موجود ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ایم او اور سی ایم او پوسٹ مخلوعہ ہیں ۔ اس اجلاس میں آر ڈی او میدک محترمہ ونجا دیوی ، رکن ضلع پریشد لاوانیا ریڈی ، سکریٹری تلنگانہ ریاست ٹی آر ایس مسٹر ایم دیویندر ریڈی ، ڈاکٹر پی سی شیکھر ، ڈاکٹر شیوا دیال ، ڈاکٹر اے سی شیکھر اور بلدیہ میدک کے کونسلرس مسرز راگی اشوک ، جی گائیتری ، ایم اے سلام ، ایم لکشمی ، آمینہ ، ایم سرینواس ، ملکارجن گوڑ ، گائتری ملک ، وی سلوچنا ، چندرا کلا ، دھرما کر رادھا موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT