Sunday , November 19 2017
Home / جرائم و حادثات / مریض کی موت پر احتجاج، ڈاکٹرس کے خلاف مقدمہ

مریض کی موت پر احتجاج، ڈاکٹرس کے خلاف مقدمہ

حیدرآباد۔/18جون، ( سیاست نیوز) راجندر نگر کے علاقہ میں ایک 25سالہ شخص کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا جہاں متوفی آر ایم روی کے رشتہ داروں کی شکایت اور احتجاج پر پولیس نے اس ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق روی نامپلی علاقہ کا ساکن تھا جس کی ذہنی حالت درست نہ رہنے کے سبب اسے اپرپلی کے ایک سنٹر میں رکھا گیا تھا کل اس کی صحت اچانک خراب ہوگئی اور سنٹر کے ذمہ داروں نے رشتہ داروں کی مدد سے اسے ہاسپٹل منتقل کیا جہاں حیدر گوڑہ میں ڈاکٹر سدھیر سے رجوع کیا گیا۔ رشتہ داروں کا الزام ہے کہ سدھیر کے علاج کے بعد روی فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT