Saturday , June 23 2018
Home / دنیا / مریم نواز کا نام دنیاکی طاقتور خواتین کی فہرست میں شامل

مریم نواز کا نام دنیاکی طاقتور خواتین کی فہرست میں شامل

نیویارک، 18 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز دنیا کی سب سے زیادہ11 طاقتور ترین خواتین میں شامل ہوگئی ہیں۔نیو یارک ٹائمز کی طرف سے جاری کردہ فہرست کے مطابق مریم نواز پاکستان کی سب سے بہادر اور طاقت ور خاتون ہیں۔ اخبار کے مطابق مریم حالیہ دنوں میں اپنے والد سابق وزیر اعظم نواز شریف کا دایاں بازو بن کر ابھری ہیں اور ان کی سیاسی وراثت کی سب سے مضبوط وارث ہیں۔نیو یارک ٹائمز کی دیگر طاقتور خواتین کی فہرست میں سعودی عرب میں خواتین کے گاڑی چلانے کے حقوق کے لیے لڑنے والی منال الشریف بھی شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT