Friday , November 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / مرینے مرد اور ہریندر خاتون ہاکی ٹیم کے نئے کوچ

مرینے مرد اور ہریندر خاتون ہاکی ٹیم کے نئے کوچ

نئی دہلی۔8 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی سینئر خاتون ہاکی ٹیم میں موجودہ کوچ والٹ روسنورٹبسٹ ماریا مرینے کو ملک کی سینئر مرد ہاکی ٹیم کا نیا چیف کوچ مقرر کیا گیا ہے جبکہ جونیئر ٹیم کے کوچ ہریندر سنگھ کو سینئر خاتون ٹیم کا نیا کوچ بنایا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) اور ہاکی انڈیا (ایچ آئی) کے مشترکہ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ حال ہی میں ناقص کارکردگی کا حوالہ دیکر ہٹائے گئے کوچ رولینٹ آلٹمینس کے بعد ہاکی انڈیا نے کوچ کے لئے اپنی ویب سائٹ پر باقاعدہ درخواستیں وصول کی تھیں جس میں ہریندر سنگھ نے بھی مردوں کی سینئر ٹیم کے لئے درخواست دی تھی۔ ہریندر گزشتہ برس دسمبر میں ہندوستانی جونیئر ٹیم کو عالمی چمپئن بناچکے ہیں۔ وزارت کھیل کی جانب سے دی گئی اطلاع کے بموجب مرینے خاتون ٹیم کے موجودہ یوروپ دورے سے واپس آنے کے بعد مردوں کی سینئر ہاکی ٹیم کے کوچ کا عہدہ سنبھالیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مرینے نے مرد ٹیم کی قیادت کے بارے میں دی گئی اس ذمہ داری کو قبول کرلیا ہے ۔ مشترکہ کمیٹی کے اجلاس میں درونا چاریہ ایوارڈ یافتہ ہریندر سنگھ کو بھی سنیئر خاتون ہاکی ٹیم کا ہائی پرفارمنس کوچ بنانے پر اتفاق ہوگیا ہے ۔ ایس اے آئی اور ایچ آئی نے مشترکہ طور پر ہریندر کے نام پر رضامندی دے دی ہے ۔ ہریندر کی گزشتہ کارکردگی کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔لکھنٔو میں گزشتہ برس ہوئے مردوں کے سینئر عالمی کپ میں قومی ٹیم کے کوچ رہے ہریندر کی قیادت میں ہی ٹیم پہلی مرتبہ عالمی کپ فاتح بنی تھی۔ ہریندرسال2008 ء اور 2009ء میں سینئر مرد ٹیم کے چیف کوچ بھی رہ چکے ہیں اور وہ اپنی سخت کوچنگ کے لئے مشہورہیں۔ اسکے علاوہ ہریندر سال 2009ء میں قومی کوچ بھی رہے تھے ۔ انہیں لیول تین کا سرٹیفکیٹ حاصل ہے ۔ وہ جلد ہی خاتون سینئر ٹیم کے چیف کوچ کی ذمہ داری سنبھالیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT